وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں ملک ترقی اور عوامی فلاح کے نئے دور میں داخل ہو گیا، ن لیگی رہنماء

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ (ن)کے راہنماوسابق مئیرڈاکٹر ذوالفقار علی نورانی اور سابق چیئرمین ڈاکٹر ندیم سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی راہنمائی میں ملک معاشی استحکام، ترقی اور روزگار کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے محترمہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت ترقی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے کام کئے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاعوام کے لئے احساس پروگرام، راشن کارد،رمضان پیکج ودیگر پروگرام عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، غیور اور باشعور عوام نے لیگی امیدواروں کو ہر دور میں بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ دیکر سرخرو کیا ہے،مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں محنت کش دیہاڑی دار مزدور طبقہ خوشحال ہوا ملکی ترقی ممکن ہوئی اور ملکی دفاع مضبوط ہوا، ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہوا۔



