مسلم لیگ(ن) کے وفد کی لاڑکانہ آمد،صدر اور بلاول سے ملاقات،بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر فاتحہ خوانی

لاڑکانہ(جانو ڈاٹ پی کے)ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے  گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس دوران صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم امور پر گفتگو ہوئی جبکہ  بے نظیر بھٹو کی برسی پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں گڑھی بخش پہنچنے والے حکومتی وفد نے صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم قومی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔اس موقع پر بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیپلزپارٹی قیادت نے برسی میں شرکت پر ن لیگ کے وفد کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر آصف علی زرداری نے وفد بھجوانے پر وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button