پیپلزپارٹی ہر الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کریگی اور سندھ پرکسی کو وار کرنے نہیں دے گی، نثار کھوڑو

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں نیا صوبا بنانے کی ایم کیو ایم پتا نہیں کس کو خوش کرنے کے لئے بات کرتی رہتی ہے، گورنر سندھ نے کھلبلی مچانے کے لئے بچکانہ کام کیا، گورنر ہاؤس میں ایسی میٹنگ کی گئی جس کا کوئی جواز نہیں تھا، ایم کیو ایم کی عوام میں مقبولیت کم ہو چکی ہے اس لئے ایم کیو ایم وہی پرانے نعرے لگاکر حسب عادت عوام کو ورغلا رہی ہے. قمبرشہدادکوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خالق تنظیم کے نام سے مہاجر لفظ نکال چکے تھے، مہاجر عارضی چیز ہے، پھر گورنر اور دوسرے خود کو مہاجر کیوں کہہ رہے ہیں؟ ان کا پھر کون سا حق ہے؟ مہاجر کوئی بستی نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ جو زبان ملک کے ساتھ کھیلنے کی کوشش ہے یہ ابھی تک اس میں یاد کرتے ہیں، آئین میں لکھا ہے کہ صوبہ بنانے کے لئے دو تہائی اکثریت ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی ہر الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کریگی اور سندھ پر وار کرنے نہیں دے گی.



