نمرہ شاہد نے صبا قمر کو پاکستان کی “مائیکل جیکسن” قرار دیدیا

کراچی(جانوڈاٹ پیکے)ان دنوں دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی بائیوپک ’مائیکل‘ خبروں میں ہے جس میں کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی کے نشیب و فراز کو عکس بند کیا گیا ہے۔
شہرت یافتہ فنکار مائیکل جیکسن کے پاکستان میں بھی فین کم نہیں، ایسی ہی ان کی ایک فین اداکارہ نمرہ شاہد بھی ہیں ۔
ڈرامے ’ایک اور پاکیزہ‘ میں ’نور بھری‘ کا کردار کرنے والی اداکارہ نمرہ شاہد نےایک انٹرویو میں فلم کا تذکرہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ مائیکل جیکسن کی بہت بڑی فین ہیں، کنگ آف پاپ پر بننے والی بائیوپک دیکھ کر رو پڑی تھیں۔
نمرہ نے مائیکل کے بھتیجے جعفر جیکسن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ’ جعفر جیکسن نے خوبصورتی سے کردار نبھایا، انہیں بھی 2 سال لگے مائیکل جیکسن بننے میں، یہ ہوتا ہے فنکار صرف وہی یہ کردار نبھا سکتے تھے’۔
اس پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کسی فنکار کی بائیوپک کرنا پسند کریں گی ؟ نمرہ نے کہا کہ وہ اداکارہ صبا قمر کی بائیوپک کرنے کی خواہشمند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ’میں صبا قمر کی بائیوپک کرنا چاہوں گی وہ نا صرف ایک خوبصورت اداکارہ ہیں بلکہ ایک کمال فنکار ہیں، مجھے لگتا ہے جس طرح وہ معیاری کام کررہی ہیں اس طرح کا کام شاید ہی کوئی کرسکتا ہے‘
انہوں نے مزید کہا کہ صبا جیسا فنکار ہمارے پاس ہے ہی نہیں وہ پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں۔
واضح رہے کہ ادکارہ نمرہ شاہد کے ڈرامے سیریل ’ایک اور پاکیزہ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں انہوں نے سرائیکی خاتون نور بھری کا کردار کیا تھا ۔



