اداکارہ خوشبو اور ارباز خان میں طلاق ہوگئی؟

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کردیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی ہے جبکہ میں نے اس وقت یہ کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ کبھی جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button