صدرنے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے گورنر سندھ کےتقررکیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کردیئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے گورنر سندھ کی تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ نہال ہاشمی باقاعدہ طور پر گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔



