نائیجیریا کے کیتھولک سکول سے 303 بچے اور اساتذہ اغوا

ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کے وسطی حصے میں ایک کیتھولک سکول سے مسلح افراد نے 300 سے زیادہ بچے اور اساتذہ کو اغوا کر لیا۔

نائیجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ نائجر ریاست کے پاپیری میں واقع سینٹ میری سکول سے 303 طلبہ اور 12 اساتذہ کو اغوا کیا گیا ہے، اغوا کیے جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اغوا کی یہ واردات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب اس علاقے میں مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، لوگوں کے اغوا کی یہ تازہ ترین تعداد 2014 کے بدنامِ زمانہ چیبوک اجتماعی اغوا کا نشانہ بننے والے 276 افراد سے بھی زیادہ ہے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ مسلح افراد نے سکول پر دھاوا بولا اور وہاں ٹھہرے ہوئے طلبہ کو اغوا کر لیا، سکیورٹی ادارے اغوا ہو جانے والے بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُن کی پوری کوشش ہے کہ اغوا کیے گئے طلبہ کو بچایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button