’’کتے کیساتھ اچھا وقت گزرا‘‘پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری ہوگیا

گوجرانوالہ(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری ہوگیا۔سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ان کے گھرکے باہر سے چوری ہوا۔اس حوالے سے ندا ڈرا کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور گھر کے باہر سے کتا اٹھا کرلے گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹ کپتان کے پالتو کتے کی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔
ندار ڈار نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں رنجیدہ دل کےساتھ لکھا’’میرے دوست BOOکیساتھ اچھا وقت گزارا 🐕🦺۔ کتے صرف پالتو جانور نہیں ہیں،وہ خاندان ہیں.ان کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن بناتی ہے۔
View this post on Instagram



