NICVD میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، سینئر صحافی امداد سومرو نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور(رپورٹ: جانو ڈاٹ پی کے) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی اینڈ ویسکیولر ڈیزیزز (NICVD) کراچی میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس ضمن میں سینئر صحافی امداد سومرو اپنے وی لاگ میں آڈیٹر جنرل سندھ کی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات سامنے لے کر آئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سال 2024-25 کی آڈٹ پیرا رپورٹ میں این آئی سی وی ڈی میں میڈیکل آلات ، ادویات اور تنخواہوں سمیت دیگر مدات میں ہونے والے اخراجات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے
ہائی سیلری گرانٹ میں 4ارب 80کروڑ76لاکھ سے زائد کے اخراجات میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
ادویات کی خریداری پر 56کروڑ 90 لاکھ سے زائد، انجیو گرافی اور دیگر سرجیکل آلات خریداری وغیرہ 86کروڑ 70لاکھ سے زائد اور اسی طرح دیگر ضروری آلات اور اشیا کی خریداری پر ڈھائی کروڑ سے زائد کے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہیں۔ جبکہ 4 کروڑ 95 لاکھ سے زائد رقم بے نامی اکاونٹس میں منتقل ہونے کا انکشاف ہواہے ۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دل کے مریضوں کو مفت ڈالے گئے اسٹنٹ کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔
وی لاگ میں مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کے حوالے سے دیگر اہم انکشافات بھی کئے گئے ہیں
مکمل وی لاگ دیکھنے کے لئے نیچ دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔




