وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے وقت پہنا ہوا نائیکی کا ٹریک سوٹ آؤٹ آف اسٹاک، مانگ میں بے پناہ اضافہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے وینزویلا پر رات گئے کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تصاویر میں صدر مادورو سرمئی رنگ کا نائیکی ٹریک سوٹ پہنے نظر آئے، جس نے آن لائن مارکیٹ اور سوشل میڈیا پر بے پناہ توجہ حاصل کی۔

وائرل تصاویر کے بعد نائیکی کے ٹریک سوٹس کی مانگ میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور متعدد آن لائن اسٹورز نے اسے آؤٹ آف اسٹاک قرار دے دیا۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق ’Nike Track‘ کی سرچز میں تصاویر منظرِ عام پر آنے کے فوراً بعد تیزی سے اضافہ ہوا، جبکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر میمز اور ویڈیوز کے ذریعے تصاویر کی مقبولیت بڑھتی رہی۔

متعلقہ ریٹیلرز کے مطابق مادورو کا سرمئی نائیک ٹیک فلیس ٹریک سوٹ عموماً 240 سے 270 امریکی ڈالر میں دستیاب ہوتا ہے، مگر وائرل ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر یہ اسٹاک سے ختم ہو گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں مادورو جہاز پر آنکھوں پر پٹی اور ہتھکڑیوں میں نظر آئے۔ اس تصویر نے عالمی سطح پر ملا جلا ردعمل پیدا کیا، مگر نائیکی کے ٹریک سوٹ نے سوشل میڈیا پر ایک الگ سنسیشن بنا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button