نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے غیر قانونی قرار دے دئیے

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی جارحیت قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ جنگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے ایران پر امریکی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر قانونی جنگ میں تباہ کن اضافہ قرار دیا ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فوجی حملے غیر قانونی جنگی مہم میں خطرناک حد تک شدت اختیار کرنے کے مترادف ہیں۔
شہروں پر بمباری اور نہتے شہریوں کا قتل عام، جنگ کا ایک نیا تھیٹر کھولنے کے مترادف ہے، امریکا کے عوام امریکی حکومت کی تبدیلی کے لیے ایک اور جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔
میئر ظہران ممدان نے نیویارک میں سیکیورٹی سخت کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے بتایا کہ میں نیویارک پولیس کمشنر اور ایمرجنسی مینجمنٹ حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
شہر میں حساس مقامات پر گشت بڑھا دی گئی ہے، ایرانی نژاد نیویارک کے شہری اہم حصہ ہیں، ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔



