نیتن یاہو کا اردوان پر یہود مخالف ہونے کا الزام، ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ترک صدر اردوان کی تنقید پرسیخ پا ہوگئے۔
ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے ترک صدر پر یہود مخالفت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ریاست اور آئی ڈی ایف دنیا کی سب سے اعلیٰ اخلاقی اقدار کی حامل فوج ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے، جو مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔



