ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہےکہ اسرائیل ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے۔
ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے مزید اہداف ہیں جنہیں معاہدے یا جنگ دوبارہ شروع کرکے حاصل کریں گے، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں حزب اللہ شامل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، چاہے معاہدے سے یا طاقت سے، افزودہ یورینیم ایران سے ختم کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے مکمل تعاون سے کیا گیا اور جنگ بندی اختتام نہیں۔



