نیپرا کا سخت نوٹس: بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستیں روکنے کیخلاف فوری کارروائی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے کے معاملے پر نیپرا نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی کے مشاہدے میں آیا ہے کہ مختلف ڈسکوز میں نئی نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی رجسٹریشن روک دی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی تشویش ناک امر ہے۔

 نیپرا نے واضح کیا کہ نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں روکنا مروجہ قوانین اور ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو فوری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت نیٹ میٹرنگ سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز تین ورکنگ دنوں کے اندر اندر مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔

مزید خبریں

Back to top button