حکومتی سفارش پر نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومتی سفارش پر نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظوری دے دی، زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے یہ پیکج تین سال کے لیے ہوگا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی  پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔  صنعتوں اور زراعت کیلئے اضافی بجلی کھپت پر فی یونٹ ٹیرف 22 روپے 98 پیسے ہوگا۔۔ نیپرا کا  فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہو گیا،  پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صنعتی پیکج سے گھریلو اور کمرشل صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔ وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پیکج سے پیداواری سرگرمیوں کو فروغ  ملے گا ۔ روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔  پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد پیکج کا اطلاق ہوگا ۔ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیت ادا کر رہےہیں۔

مزید خبریں

Back to top button