نیپال کے نئے 100 روپے کے نوٹ پر متنازع نقشہ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

کھٹمنڈو(جانوڈاٹ پی کے)نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے، نئے کرنسی نوٹ میں نیپال کا نیا نقشہ دکھایا گیا ہے، جس سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نوٹ میں کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے متنازع علاقے دکھائے گئے ہیں، جو بھارت کے ساتھ تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نیپال راسٹرا بینک (این آر بی) کے نئے نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط ہیں، جبکہ نئے نوٹ کے اجراء کی تاریخ 2081 BS ہے، جو گزشتہ سال 2024 کو ظاہر کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن گزشتہ برس منظور کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ حالیہ جاری ہونے والے نئے نوٹوں پر 2024 درج ہے۔



