نواز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور اقتصادی و سماجی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو "دو جسم، ایک روح” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات میں گہرائی پائی جاتی ہے اور ایرانی عوام نواز شریف کی صحت و حفاظت کے لیے ہمیشہ دعاگو ہیں۔ محمد نواز شریف نے بھی مذاکرات کے دروازے کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بات چیت سے بڑے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



