ضمنی الیکشن میں فتح،نوازشریف بھی خوشی سے نہال،تشدد کی سیاست مسترد ہوگئی،قائد(ن)لیگ کا پی ٹی کو طنز

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے سویپ کرنے پر مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف بھی خوشی سےنہال ہوگئے ۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button