نواز شریف پردادا بن گئے، زید حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین شریف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد شریف خاندان میں خوشی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق لندن کے ایک مقامی اسپتال میں زید حسین شریف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی، جس کے نتیجے میں نواز شریف پردادا جبکہ ان کے صاحبزادے حسین نواز شریف دادا بن گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ حسین نواز شریف اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں، تاہم خاندان اور قریبی حلقوں کی جانب سے نومولود کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔



