نوازشریف بھی بسنت کے رنگ میں رنگ گئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)مسلم لیگ(ن)کے قائداور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی لاہور میں بسنت منائی۔نواز شریف اندورن لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کےگھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔اس موقع پر قائد(ن)لیگ نواز شریف نے ڈوراورگڈا بھی پکڑا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔خیال رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔



