ٹرمپ نے پینترا بدل دیا،نوازشریف کوکیسے سزا ملی؟

6اپریل،نواز شریف کی سزا کی تلخ یادیں!

​لاہور(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​آج6اپریل کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ٹھیک26سال قبل، سن2000میں،اسی تاریخ کو کراچی کی ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اس وقت کے معزول وزیراعظم میاں نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ کیس(PK-805)میں دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔گوہر بٹ نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اس دن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس فیصلے نے پوری عدالت میں سکوت طاری کر دیا تھا، جسے مریم نواز کی جذباتی چیخ نے توڑا تھا۔ تجزیہ نگار کے مطابق، میاں نواز شریف نے ان تمام مظالم کے باوجود کبھی بھی ملکی اداروں کے خلاف جارحانہ کال نہیں دی، جو ان کی سیاسی پختگی کا ثبوت ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے میدانِ جنگ سے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو گزشتہ روز تک ایران کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، نے اچانک اپنی ڈیڈ لائن میں 24 گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کی جانب سے بھیجے گئے ایک "امن فارمولے” نے صدر ٹرمپ کو اپنا ارادہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔ اس فارمولے میں 45 روزہ جنگ بندی (Ceasefire) اور ابنائے ہرمز کو بتدریج کھولنے کی تجویز دی گئی ہے، جس پر ایران اور امریکہ دونوں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ہونے والے مسلسل رابطوں نے اس بریک تھرو میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس سے خطے میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی کا خطرہ فی الوقت ٹل گیا ہے۔

​پاکستان کی اس سفارتی کامیابی اور میاں نواز شریف کی تاریخی سزا کے حوالے سے مزید حقائق جاننے کے لیے گوہر بٹ کا مکمل تجزیہ دیکھیں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button