پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر،ائیر ڈیفنس سسٹم’’وی ایل ایس‘‘سے میزائل کاکامیاب تجربہ،دشمن کی نیندیں حرام

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع مشق کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے فائر کیے گئے ایل وائی 80 میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا،یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔
پاکستان کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ، ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے ایل وائی 80 میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، آئی ایس پی آر@KulAalam pic.twitter.com/IR90Dfevoo
— Media Talk (@mediatalk922) January 10, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران جدید بحری جنگ کے تقاضوں کے مطابق روایتی اور بغیر پائلٹ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہدف کی کامیاب تباہی پاک بحریہ کی مضبوط فضائی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
بیان کے مطابق یہ مشق پاک بحریہ کی عملی تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی عکاس ہے۔



