آبنائے ہرمز میں ساتھ نہ دیا تو یوکرین کو ہتھیاردینا روک دیں گے، ٹرمپ کی یورپ کو دھمکی

واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر یورپ آبنائے ہرمز کھلوانے کی کوششوں میں شامل نہ ہوا تو یوکرین کو ہتھیار دینا روک دیں گے۔

فنانشنل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے نیٹو اتحادیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ نے اتحاد میں شامل نہ ہوا تو یوکرین کیلیے ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی، نیٹو ممالک بحری افواج کے ذریعے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور بحالی میں ساتھ دیں۔

امریکی صدر کی دھمکی کے بعد نیٹو سیکریٹری جنرل نے فوری سفارتی رابطے تیز کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق تجزیہ کار کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز بحران اور یوکرین جنگ اب ایک دوسرے سے جڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فنانشنل ٹائمز کے مطابق عالمی سیاست اور سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، برطانیہ میں آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے اتحاد پر مشاورت شروع ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button