نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دسویں میچ میں ملتان نے لاہور بلیوز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور کے عمران خان سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، محمد شہزاد 54، عرفات مہناس 35 اور عامر یامین صرف 6 گیندوں پر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور بلیوز کی جانب سے محمد رضوان نے 3 جبکہ محمد سلمان، شاہد عزیز اور نثار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بناسکی، عمر صدیق 91 اور علی رزاق 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان کی جانب سے عرفات منہاس اور سراج الدین نے 2، 2 جبکہ عامر یامین اور موہیر سعید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button