پشاور کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پشاور کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی میزبانی مل گئی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے مقابلے 5 مارچ سے 16 مارچ تک پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں روزانہ دو میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ شام سات بجے جبکہ دوسرا میچ رات ساڑے گیارہ بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ کا سیمی فائنل پندرہ مارچ جبکہ فائنل 16 مارچ کو کھیلاجائے گا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے بعد پی ایس ایل کے دو میچز کی میزبانی بھی پشاور کو دی گئی ہے۔



