کراچی نیشنل گیمز: ہاکی سیمی فائنل میں واپڈا اور نیوی کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کے آپس میں گتھم گتھا ہونے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا۔
جمعرات کو نیشنل گیمز میں ہاکی کے سیمی فائنل کے موقع پر واپڈا اور نیوی کے کھلاڑیوں میں جھڑپ ہوگئی۔
سیمی فائنل میں نیوی نے واپڈا کو 2-3 سے شکست دی۔ نیوی کی ٹیم کی جیت کا جشن دونوں ٹیموں کے درمیان تلخ کلامی میں بدل گیا، تلخیاں کلامی تیز ہونے پر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
بعض کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بیچ بچاؤ کرایا۔
نیشنل گیمز میں اس سے قبل گرلز نیٹ بال اور مین فٹبال ایونٹ میں بھی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے تھے۔



