پاک فوج کےنواپاس سیکٹر کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملے،متعدد طالبان ہلاک،مورچے تباہ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت کے فوری اور مؤثر جواب میں کارروائیاں جاری رکھیں۔ نواپاس سیکٹر کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک اور مورچے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی یہ کارروائیاں ملکی سلامتی اور سرحدوں کے دفاع کے لیے بروقت کی گئی اور تمام آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز مکمل تیار اور چوکس ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ملک کی سالمیت اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے رکھیں گے۔



