فافن نے قومی اسمبلی کے 22 ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)فافن نے قومی اسمبلی کے 22 ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ جاری کردی، جو 27 نومبر سے 10 دسمبر 2025 تک سات نشستوں پر مشتمل تھا، اجلاس کےدوران 299 اراکینِ قومی اسمبلی نےکم ازکم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق، صرف 34 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 50 ارکان پورے اجلاس کے دوران غیر حاضر رہے۔ چھٹی نشست میں سب سے زیادہ حاضری رہی، جہاں 61 فیصد ارکان موجود تھے، جبکہ پانچویں نشست میں صرف 35 فیصد ارکان شریک ہوئے۔ مجموعی طور پر تین نشستیں کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ ایجنڈا لیے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئیں۔

اجلاس کے دوران 299 ارکان نے کم از کم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔ قومی اسمبلی کے کابینہ ارکان میں سے دو وزرا تمام نشستوں میں شریک رہے، جبکہ آٹھ وفاقی وزرا کسی بھی نشست میں موجود نہ رہے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس کے کسی بھی حصے میں شرکت نہیں کی۔

مزید خبریں

Back to top button