آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت افسوسناک،عوام اور مذہبی جماعتیں تحمل کا مظاہرہ کریں،ناصر حسین شاہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے صوبائی وزیر سیدناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں،سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنائی اور دیگر شہادتیں انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب غم و غمران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،جذبات سب کے ہیں اور ہم سب کے جذبات کی قدر کرتے ہیں،خود بھی بہت رنجیدہ ہیں،پاکستان کے بھائی بہنوں کو مذہبی جماعتوں کو اور عوام سے یہ اپیل ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہم اگر اپنے ملک کے اندر احتجاج کو شدت میں بدلیں یا قانون کو ہاتھ میں لیں تو یہ دشمن کے منصوبوں پر فائدہ ہوگا
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، پاکستانی حکومت نے ہر سطح پر ایران کی سپورٹ کی اقوام متحدہ میں بھی اور دیگر سفارتی محاذوں پر بھی تاکہ یہ جنگ نہ ہو۔



