گل پلازہ کے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی میں بس ٹرمینل کا افتتاح کردیا

سکھر(جانوڈاٹ پی کے)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے روہڑی میں بس ٹرمینل کا افتتاح کردیا۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہڑی بس ٹرمینل کا منصوبہ بہت پہلے شروع کیا تھا اس کی تکمیل کی طرف جارہے ہیں،ٹرانسپورٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،مزید جو ضروریات ہونگی وہ بھی پوری کی جائیں گی،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آتشزدگی واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،

آتشزدگی پر قابو پانے کے دوران ایک فائر فائٹر کی بھی شہادت ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا ، جس کی غفلت ہوگی اس کے خلاف کاروائی ہوگی،لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز عمل شدت پسند سیاست ہے،ہر بار کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی پی ہونا پڑے گا،شدت پسندی کی وجہ سے وہ اپنا ہی نقصان پہنچاتے ہیں۔پی ٹی آئی نے جو کال دی ہے اس کو کہہ رہا ہوں واپس لیں،پہیہ جام ہڑتال سے نقصان ہوگا، ٹریفک روکنے کی کوشش کی جائے گی،ایسا کرنے سے مزاحمت ہوگی، جھگڑا ہوگا نقصان پی ٹی آئی کے لوگوں کا نقصان ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button