کرکٹر نسیم شاہ کے گھر فائرنگ دہشتگردی نہیں،پولیس کامؤقف سامنے آگیا
فائرنگ ممکنہ طورپر زمین کے تنازع یا مقامی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے،پولیس

پشاور(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لوئردیرمیں کرکٹرنسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں مین گیٹ،گھر کی کھڑکیاں اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔یہ واقعہ تھانہ معیار کے حدود علاقہ حاجی آباد میں پیش آیا،پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔قریبی گھروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔کرکٹر نسیم شاہ کے گھر کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس کہا کہنا ہے یہ دہشت گردی نہیں ہے ممکنہ طورپر زمین کے تنازع یا مقامی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔لوئردیر پولیس کے مطابق نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ ممکنہ طورپرزمین کے تنازع یا علاقائی عناد کا نتیجہ ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ نسیم شاہ کے والد کی ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان سے ملاقات ہوئی ہے اور ڈی پی او کی جانب سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کا پتا چلا لیاہے۔



