خلا میں موجود پُراسرار شے کی نئی تصاویرسامنے آگئیں

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)خلا میں موجود پُراسرار شے کی نئی تصاویرسامنے آگئیں۔ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں آنے والے دم دار ستارے کی قریبی تصاویر جاری کر دیں۔کامیٹ 3I/Atlas اس وقت اپنے مختصر دورے پر ہمارے نظامِ شمسی میں موجود ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے چلا جائے گا۔اس جِرمِ فلکی کی نشاندہی کچھ ماہ قبل کی گئی تھی جو کسی اور ستارے کے گرد چکر لگا کر ہمارے نظامِ شمسی میں داخل ہوا تھا۔



