میری صحت کا راز گزشتہ 25سال سے مسلسل روزانہ 2کلو گالیاں کھاتا ہوں،مودی

نیو دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج اور واک آؤٹ کے دوران تقریر میں کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کی صحت کا راز کیا ہے تو میں نے کہا کہ روزانہ دو کلو گالیاں کھاتا ہوں جو پچھلے 25 سال سے مجھے مسلسل دی جا رہی ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے راجیا سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی اور واک آؤٹ کے دوران تقریر کی اور طنزیہ انداز میں بتایا کہ 2002 سے اب تک گزشتہ 25 سال سے ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گیا جس میں ان لوگوں نے مودی کو گالی دینے کا کام نہ کیا ہو۔

مودی نے کہا کہ مجھے کسی نے پوچھا تھا کہ آپ صحت کا کیا راز ہے، میں نے کہا میں روزانہ دو کلو گالی کھاتا ہوں۔

پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران کانگریس کی ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی ایک دہائی کے دوران ماضی کی غلطیاں ٹھیک کر رہے ہیں۔

اپوزیشن کے نعروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘وہ کہتے ہیں مودی تیری قبر کھدے گی، یہ صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ان کی میرے خلاف بدترین نفرت ظاہر ہو رہی ہے’۔

نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس عوام کو مسئلہ سمجھتی ہے کیونکہ اندراگاندھی نے ایک دفعہ ایران کے دورے میں تقریر کرتے ہوئے اپنے والد نہرو جی سے گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نے میرے والد سے پوچھا کہ ان کو کتنے مسائل کا سامنا ہے تو انہوں نے جواب دیا 35 کروڑ ہیں اور اس وقت بھارت کی آبادی 35 کروڑ تھی۔

مزید خبریں

Back to top button