وزیرآباد:منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،1.2کلو چرس برآمد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پولیس تھانہ احمد نگر کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش چرس منتقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم کے خلاف انسداد منشیات فروشی کی دفعہ 9 سی مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔تھانہ احمد نگر وزیرآباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر بشیر چیمہ نے کانسٹیبلان ذیشان حیدری اور متین حیدر راجباہ کوٹ قادر بخش کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ کیلاسکے کی جانب سے ایک شخص ای جو پولیس ٹیم کو دیکھ کر رفو چکر ہونے لگا تو پولیس ملازمین نے اسے روکا اور جامہ تلاشی پر ملزم کے پاس سے چرس برآمد ہوئی جس کا وزن 1210 گرام ہوا ملزم کی شناخت حسن طارق المعروف موسی موچی ساکن کیلاسکے کے نام سے ہوئی پولیس تھانہ احمد نگر نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات کی دفعہ 9-(1) 3c مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ۔



