وزیرآباد: ڈھونیکے تا بیلہ نالہ پلکھو پل کا افتتاح، بیلہ تک مذکور دیہی علاقہ جات کے مکینوں کی رسائی آسان ہو جائے گی، بلال فاروق چیمہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) 42 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈھونیکے تا بیلہ نالہ پلکھو پل کا افتتاح،بیلہ کے زمینداروں اور ڈھونیکے،پھالوکے،بلال نگر،علی نگر، وڈالہ چیمہ،جعفر کوٹ تک کے مکینوں کو دیرینہ مسئلہ سے نجات ملے گی بیلہ تک مذکور دیہی علاقہ جات کے مکینوں کی رسائی آسان ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار ایم این اے چوہدری بلال فاروق چیمہ نے نالہ پلکھو پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا تقریب سے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ،عرفان افضل چٹھہ،امتیاز اظہر باگڑی،مختار احمد وڑائچ،چیئرمین محمد منشاء چیمہ،محمد افضال وڑائچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ایم این اے چوہدری بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ جب بھی زمام اقتدار سنبھالا عوام الناس کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ نے کہا کہ ڈھونیکے کے عوام نے مجھ کو بھاری مارجن سے کامیاب کروایا اور اسمبلی میں نمائندگی کے لیے بھیجا میں نے جنرل الیکشن میں ڈھونیکے جلسہ میں وعدہ کیا تھا کہ نالہ پلکھو پل کی تعمیر کروائیں گے تاکہ انسانی جانوں کو ضیاع سے بچایا جائے اپنا وعدہ وفا کر دیا اور یہاں کے مکینوں کو دیرینہ مطالبہ حل کر دیا ہے چوہدری امتیاز اظہر باگڑی،عرفان افضل چٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت نے موجودہ دور میں اپنے ہی سابق ریکارڈ توڑے اور ترقیاتی کاموں میں ایسے ریکارڈ مرتب کیے ہیں جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے گوجرانوالہ بس منصوبہ،الیکٹرک بسوں کا افتتاح،کسان کارڈ،سہولت بازار،قبضہ مافیا کے خلاف ریکارڈ کام اور ترقیاتی کاموں کے جال اس بات کے گواہ ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنے قائد اور راہنما کے بتائے ہوے اصول خدمت عوام کے منصوبوں کو فوقیت دیتے ہوے اپنی کارکردگی کا لوہا منوا رہے ہیں تقریب کے اختتام پر چوہدری مختار احمد وڑائچ،چوہدری منشاء چیمہ سابق چیئرمین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے سابق مقامی راہنما حاجی اختر چیمہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔



