نجم سیٹھی نے انڈیا کی ’’چڑیا‘‘اڑادی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل’’بھارتی‘‘ہوگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)نجم سیٹھی نے انڈیا کی ’’چڑیا‘‘اڑادی،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل’’بھارتی‘‘ہوگئی۔سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے۔ اگر دیگر ممالک ساتھ کھڑے ہوں تو آئی سی سی کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ یہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کے ساتھ سیریز کے لیے ہائبرڈ ماڈل ہم نے متعارف کرایا۔ پاکستان بھارت نہیں جا سکتا، اسی لیے دبئی میں میچز کا فیصلہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پل آؤٹ کرلیا ہے۔ دیکھنا ہے اب پی سی بی کیا فیصلہ کرتا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی خوش آئند ہے۔ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ہر ٹیم میں ہونا چاہیے۔پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گی۔

مزید خبریں

Back to top button