اب3سے 10سال کے بچوں کے ’’ب‘‘فارم پر تصویر لازمی ہوگی،نادرانے منفر فیصلہ کرلیا
نادرا نے3سے10سال کے بچوں کے بےفارم پر تصویر لازمی قرار دیدی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اب3سے 10سال کے بچوں کے ’’ب‘‘فارم پر تصویر لازمی ہوگی،نادرانے منفر فیصلہ کرلیا۔مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔نادرا کی جانب سے 3 سے 10 سال کےبچوں کےبےفارم پر تصویر لازمی قراردیدی گئی ہے۔10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے،بے فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔نادرا کےمطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچےکا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہوگا،مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔



