بطور ماں میں نے بچوں کی تربیت اور محبت میں توازن سیکھا، نادیہ جمیل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے بطور ماں سیکھے گئے سبق سے متعلق اظہار خیال کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھی ماں نہیں تھی، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی تربیت نہیں کی، اپنا خیال نہیں رکھا اور میں بچوں کے ساتھ بچی بن گئی تھی، غصہ ہوجاتی تھی پھر پیار کرتی تھی۔

نادیہ حسین نے کہا کہ ہم جس طرح سے اپنے بچوں کے ساتھ بات کرتے ہیں تو یہ خیال کرتے ہیں کہ ڈانٹ دیں، سیکیورٹی گارڈ کو سلام نہیں کیا تو بچے کو ڈانٹا۔

اداکارہ نے کہا کہ اب مجھے پتا ہے کہ بچے جب سلام سیکھیں گے جب میں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میری بچوں کی لاڈ پیار سے ہوئی لیکن باؤنڈریز تھیں، یہ حد نہ میں پار کروں گی نہ بچوں کو کرنے دوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button