بھارتی گانے نے نادیہ خان کو’’نچا‘‘دیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان بے باک رائے اور حب الوطنی کے اظہار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ۔لیکن کیمرے کی آنکھ نے نادیہ خان کو بیٹے کے ہمراہ بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے محفوظ کرلیا،نادیہ خان کے پچھلے کچھ عرصے میں تبصروں پر اکثر تنقید بھی کی جاتی رہی ہے۔نادیہ خان نے نیلے رنگ کا مخملی فرشی شلوار سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کے بیٹے نے سیاہ شلوار قمیض کے ساتھ بیج رنگ کی شال اوڑھی ہوئی تھی۔تقریب میں نادیہ خانہ کو اپنے بیٹے اذان کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ دونوں نے بھارتی گانے ’سینیوریٹا‘ پر رقص کیا۔ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔کئی صارفین نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button