نیب نےسری شوگرملزمالکان،ٹی سی پی افسروں کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)نیب کراچی نے سری شوگر ملزکے مالکان اور ٹی سی پی کے افسروں کیخلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کر دیا۔

وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعےحاصل کی گئی5365میٹرک ٹن چینی کی مبینہ خرد برد کے حوالے سے چیئر مین نیب کو شکایت ارسال کی۔معاملہ بعد از پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نوٹس میں بھی آیا،جس نے معاملہ کو تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کیا۔شکایات کے بنیاد پر نیب کراچی نے قومی احتساب آرڈیننس کے دفعات کے تحت چینی کی خرد برد / غبن کے الزامات پر انکوائری کی۔انکوائری میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران کیساتھ ملی بھگت سے مبینہ طور پر یہ جرم سر انجام دیا۔ مزید یہ کہ ،انکوائری میں یہ بات بھی سامنے آئی کے ملزموں کے اقدامات کے باعث قومی خزانے کو تقریباRs959.758 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا اور نیب کراچی نے احتساب عدالت سندھ ،کراچی میں ملزموں کیخلاف ریفرنس نمبر 02/2026 دائر کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button