فضا علی نے رمضان میں شیطان کی جگہ سنبھال لی
ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا ردعمل وائرل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر نے فضا علی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔رمضان کے ابتدائی دنوں میں اس معاملے نے اس وقت شہ سرخیاں بنائیں جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علیحدگی کا ذکر کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر خاصا ہنگامہ برپا ہو گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات حل کر لیے اور دونوں دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔
اس دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر اور ان کے خاندان کا ذکر کرکے معاملے کو مزید بڑھا دیا۔ بعض لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ سب کچھ رمضان ٹرانسمیشن کی ریٹنگز بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
اب ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر حارث کھوکھر نے ایک حالیہ ٹک ٹاک انٹرویو میں فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران فضا علی نے گویا ’’شیطان کی جانشین‘‘ کا کردار سنبھال لیا ہے۔



