کوہستان میگا سکینڈل میں 4ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے )اعلیٰ سطحی بدعنوانی کیخلاف ایک تاریخی کارروائی میں قومی احتساب بیورو نے4.05ارب روپے کی خطیر رقم برآمد کر لی ہے،جو نیب کی تاریخ میں ایک ہی بار میں ہونے والی سب سے بڑی نقد وصولی ہے۔یہ رقم بدنامِ زمانہ کوہستان میگا سکینڈل میں برآمد کی گئی،جس میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والی ایک سنگین سازش کو بے نقاب کر دیا۔

اس مقدمے کا ایک حیران کن پہلو یہ ہے کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال نے ایک ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان کو بطور فرنٹ مین استعمال کیا۔اس نام نہاد بے نامی دار کے ذریعے فرضی کمپنی“ممتاز کنسٹرکشن کمپنی”کے بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، جن کے ذریعے سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکال کر ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا۔

ناقابلِ تردید شواہد کے سامنے آنے پر فرنٹ مین ممتاز خان نے پلی بارگین کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نقد رقم، جائیدادوں اور گاڑیوں کی صورت میں یہ بھاری رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی۔

احتساب عدالت نے اس پلی بارگین کی توثیق کر دی، جس کے نتیجے میں نہ صرف ریکارڈ ریکوری ممکن ہوئی بلکہ اس وسیع اسکینڈل میں پہلی سزا بھی سامنے آ گئی۔

مزید خبریں

Back to top button