این اے129کی کامیاب انتخابی مہم میں یوتھ ونگ کا اہم کردار،نومنتخب رکن اسمبلی حافظ نعمان کی کارکنوں کو شاباش،پارٹی کا اثاثہ قراردیدیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے حلقہ 129میں مسلم لیگ(ن) کے مقامی کارکنوں نے ایم این اے حافظ نعمان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔مسلم لیگ(ن)کے مقامی کارکنوں نے ڈورٹوڈورمہم چلانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان نے مقامی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہی ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے ن لیگ کی انتخامی مہم چلانے میں پیش پیش رہنے والے کارکنوں بلال جٹ،مہر محب،چوہدری فیضان،رانا شیری،محمد فیضی اورمحمد نواب سمیت دیگر کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ یہی نوجوان آگے چل کر حلقے کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔



