شکر کرو!گندگی کا جواب صرف پریس کانفرنس سے ملا،ورنہ اس سے کم پر مائیں بچوں کوڈھونڈتی رہی ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر برائے صحت اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شکر ادا کریں یہ فوج آپ کی گندگیوں کا جواب صرف پریس کانفرنس کرکے دے رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ پاک فوج نے اپنی سے بڑی ہندوستان کی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا، ہم اس بیانیہ کے خلاف ہیں پاکستان اور فوج کے درمیان کوئی فاصلہ ہے،ہمیں اس فوج اور اس کے سربراہ پر فخر ہے اور احترام ہے۔

انہوں نے کہاکہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، خدا نہ کرے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آپ کے ساتھ ہو، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button