مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی کو لاہور قلندر کا ہائی پرفارمنس سنٹر قرار دینے پر رانا عاطف کے مشکور ہیں، سید ضیائالنور

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) لاہور قلندر کے ہائی پرفارمنس سنٹر مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیائالنور شاہ نے میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کرنے اور اس اکیڈمی کو لاہور قلندر کا ہائی پرفارمنس سنٹر قرار دینے پر لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو رانا عاطف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی کو لاہور قلندر کا ہائی پرفارمنس سنٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کرکٹ اکیڈمی اور سنٹر کے قیام سے گوجرانوالا ڈویژن خصوصاََ ضلع وزیرآباد کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں قومی سطع پر  آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی لاہور قلندر ہائی پرفارمنس سنٹر میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائل لئے جائیں گے اور رمضان المبارک کی فوری بعد منتخب شدہ کھلاڑیوں کو لاہور قلندر کی زیر نگرانی لاہور میں کرکٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے نوجوان کرکٹرز پر زرو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی وزیرآباد میں فوری طور پر اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں کرکٹ کی ٹریننگ کے بہترین کے مواقع میسر آسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button