فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے مسلم حکمرانوں کو مشاورت کیساتھ موثر اقدامات کرنے ہونگے، مولانا زاہد الراشدی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے سعودی عرب ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کی اسلام آباد تشریف آوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزرائے خارجہ کی سطح پرمسلم حکومتوں کے درمیان مشاورت کے آغاز کو وقت کی اہم ترین ملی ضرورت کی طرف پیش رفت سمجھتے ہیں اور اس کی کامیابی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہیں امت مسلمہ کوسنگین عالمی بحران سے نکالنے، حرمین شریفین کے تقدس کی حفاظت بیت المقدس کو صہیونی جارحیت کے مذموم مقاصد سے بچانااور فلسطینی مظلوموں کی داد رسی کے لئے مسلم حکمرانوں کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اجتماعی مشاورت کے ساتھ موثر اقدامات کا ا ہتمام کرنا ہوگا اور وہ عالمی لابیوں سے بالاتر رہتے ہوئے آزادانہ فیصلوں کے ذریعے ہی ممکن ہے اللہ پاک امت مسلمہ کو وحدت اور خودمختاری سے نوازیں اورہمارے حکمرانوں کو اس سمت موثر پیش رفت کی توفیق سے نوازیں آمین یا رب العالمین۔



