وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کا مال روڈ مری کا دورہ

مری (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مال روڈ مری کا دورہ کیا، جہاں عوام اور سیاحوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ کی آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ لیگی کارکنان نے نعرے بازی کی، اور مریم نواز و نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف نے گاڑی سے اتر کر کارکنان اور سیاحوں سے مصافحہ اور تصاویر بنوائیں۔

دورے میں جنید صفدر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ دو روز سے مری میں قیام پذیر ہیں۔

گورنمنٹ ہاؤس مری میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں مری ڈیویلپمنٹ پلان سمیت دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button