مری ملوٹ ستیاں کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ متاثر ہونے کا خدشہ،ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

مری (جانوڈاٹ پی کے)مری ملوٹ ستیاں کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی  ہے جس سے  وسیع رقبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ملوٹ ستیاں کے قریب واقع جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار کارروائی میں مصروف ہیں۔

مری میں ملوٹ ستیاں سے ملحقہ جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ آبادی کے قریب لگی جس کے باعث مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری تاہم اندھیرے اور دشوار راستوں کے باعث امدادی کارروائیاں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button