مریدکے: والدین سے جھگڑا، جواں سالہ لڑکی نے شادی سے چند روز قبل خودکشی کر لی

مریدکے(جانوڈاٹ پی کے) نواحی گاؤں میں جواں سالہ لڑکی نے اپنی شادی سے چند روز قبل خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گلاں والا گاؤں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جہاں جواں سالہ لڑکی نے خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا، والدین سے جھگڑے کے بعد لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا لیں جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال پہنچایا گیا۔
لاہور ہسپتال میں 4 گھنٹے بعد لڑکی دم توڑ گئی، پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کر کے نعش لواحقین کے سپرد کر دی، اہل خانہ کے مطابق دو ہفتوں تک سویرا کی شادی ہونے والی تھی۔



