مری میں برفانی طوفان کے بعد صورتحال ابتر،شدید ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

مری(جانو ڈاٹ پی کے)مری میں برفانی طوفان کے بعد صورتحال ابتر،شدید ٹریفک جام،سیاح پھنس گئے

مری میں حالیہ برف کے طوفان کے بعد حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ شدید برفباری اور خراب موسم کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ چٹہ موڑ سے سنی بینک تک بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافر گھنٹوں پھنسے رہے۔

برفانی طوفان کے باعث سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی جبکہ کئی مقامات پر برف کی موٹی تہہ جمنے سے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں موجود ہونے کی وجہ سے دباؤ مزید بڑھ گیا۔ بعض گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ کئی افراد کو شدید سردی میں سڑکوں پر انتظار کرنا پڑا۔

انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم محدود وسائل اور مسلسل خراب موسم کے باعث مشکلات برقرار ہیں۔ پولیس اور ریسکیو اہلکار ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور شہریوں کی مدد میں مصروف ہیں، جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

مزید خبریں

Back to top button